بھارتی بلّے باز وراٹ کوہلی، ایسے چوتھے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، جنہوں نے ٹیسٹ میچ میں 9 ہزار مکمل کرلئے ہیں۔ انہوں نے ایم چننا سوامی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری کرکٹ ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران اِس سنگ میل کو حاصل کیا۔ سچن تندولکر، راہل دراووڈ اور سنیل گواسکر کے بعد اِس نشانے کو حاصل کرنے والے وہ چوتھے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ 35 سالہ بلّے باز، انگلینڈ کے Joe Root کے بعد ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ رن بنانے والے سرگرم کھلاڑی ہیں۔ مجموعی طور پر فہرست میں وہ 18 ویں نمبر پر ہیں۔
Site Admin | October 18, 2024 9:34 PM
بھارتی بلّے باز وراٹ کوہلی، ایسے چوتھے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، جنہوں نے ٹیسٹ میچ میں 9 ہزار مکمل کرلئے ہیں
