ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 28, 2025 10:31 PM

printer

بھارت، پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے برتاؤ پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور بین الاقوامی سطح پر یہ معاملہ اٹھاتا رہا ہے: ایس جے شنکر

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت، پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے برتاؤ پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور بین الاقوامی سطح پر یہ معاملہ اٹھاتا رہا ہے۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھارتی نمائندے نے حال ہی میں یہ بات اجاگر کی تھی کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے، جہاں انسانی حقوق کی پامالی کی جاتی ہے، اقلیتوں پر زیادتیاں کی جاتی ہیں اور جمہوری اقدار کو منظم طریقے سے کمزور کرنا سرکار کی پالیسی کا حصہ ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت، بنگلہ دیش میں بھی اقلیتوں کی خیر و عافیت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں