بھارت کے کوئلے کے شعبے کی پیداوار مالی سال 2024-25 کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب ٹن سے تجاوز کر گئی ہے اور یہ ایک ہزار 47 ملین میٹرک ٹن پہنچ گئی ہے۔ آج کوئلے کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ یہ پچھلے سال کے مقابلے چار اعشاریہ نو نو فیصد کا اضافہ ہے جس دوران کوئلے کی پیداوار 997 ملین میٹرک ٹن رہی تھی۔ مالی سال 2024-25 میں کوئلے کی فراہمی میں بھی پانچ اعشاریہ تین چار فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ہوا اور یہ ایک ہزار 24 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی۔ وزارت نے اِس حصولیابی کی یہ کہتے ہوئے ستائش کی ہے کہ اس سے پیداوار کو بڑھانے، کوئلے کی فراہمی کو سلسلے وار کرنے اور ملک کی توانائی کی یقینی فراہمی میں اضافے کی کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔x
Site Admin | April 1, 2025 10:20 PM
بھارت کے کوئلے کے شعبے کی پیداوار مالی سال دو ہزار چوبیس پچیس کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب ٹن سے تجاوز کر گئی ہے اور یہ ایک ہزار سینتالیس ملین میٹرک ٹن پہنچ گئی ہے۔
