بھارت کے کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل CAG کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دلی میں عام آدمی پارٹی سرکار کی، شراب سے متعلق پالیسی کی وجہ سے، سرکاری خزانے کو دو ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آڈٹ کے دوران عام آدمی پارٹی سرکار کی ایکسائز پالیسی میں بہت سی خامیاں پائی گئیں۔
یہ رپورٹ ریکھا گپتا کی قیادت والی BJP حکومت کی طرف سے کَل دلی حکومت میں پیش کی گئی۔x