ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 15, 2025 9:29 PM

printer

بھارت کے 2025 کے حج کوٹے میں، اضافہ کرکے اِسے ایک لاکھ 75 ہزار کردیا گیا ہے

بھارت کے 2025 کے حج کوٹے میں، اضافہ کرکے اِسے ایک لاکھ 75 ہزار کردیا گیا ہے۔ 2014 میں یہ تعداد ایک لاکھ 36 ہزار تھی۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اقلیتی امور کی وزارت نے بتایا ہے کہ وہ اصل کوٹے کے تحت اس سال ایک لاکھ 22 ہزار سے زیادہ عازمین حج کیلئے بھارت کی حج کمیٹی کے ذریعے انتظامات کررہی ہے۔وزارت نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے رہنما خطوط کے مطابق پروازوں، ٹرانسپورٹ، Mina Camps، رہائش اور خدمات سمیت سبھی ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
تقریباً 67 ہزار پاکستانی عازمین حج، سعودی حکومت کے ساتھ سمجھوتے اور ادائیگیوں میں تاخیر کے باعث، اِس سال حج کرنے سے محروم رہ گئے ہیں۔ سعودی عرب نے اِس سال پاکستان کیلئے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کا کوٹہ مختص کیا تھا جس میں سرکار اور نجی ٹور آرگنائزرس، ہر ایک کیلئے 79 ہزار 605 کا کوٹہ شامل ہے۔ البتہ نجی اسکیم کے تحت صرف 14 ہزار درخواستوں کو منظوری دی گئی ہے۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے ایک خصوصی درخواست کے جواب میں سعودی عرب نے اضافی دس ہزار کا کوٹہ منظور کیا ہے۔ البتہ یہ کوٹہ تمام درخواستوں کو منظور کرنے کیلئے اب بھی ناکافی ہے، جس کے نتیجے میں 67 ہزار پاکستانی عازمین حج نہیں کرسکیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نجی حج کوٹہ میں تخفیف کیلئے فوری تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی عازمین حج اِس سال حج ادا نہیں کرسکیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں