ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 27, 2025 10:19 PM

printer

بھارت کولڈ چین اور ویکسین کے بندوبست کے معاملے میں دوسرے ملکوں کو تربیت فراہم کررہا ہے

بھارت کولڈ چین اور ویکسین کے بندوبست کے معاملے میں دوسرے ملکوں کو تربیت فراہم کررہا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر NIHFW، نیپال اور ملاوی کو پہلے ہی تربیت فراہم کرچکا ہے اور اُن کے ویکسین کے مؤثر بندوبست کے نظام میں مدد کی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر سبھی کولڈ چین اور ویکسین بندوبست اقدامات کے لئے تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے NIHFW کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دھیرج شاہ نے کہا کہ  انسٹی ٹیوٹ ٹیکنیشین اور ورکروں کو ساز و سامان اور آلات کے مناسب استعمال کے لئے بھی تربیت فراہم کرتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں