بھارت کا ریزرو بینک، RBI آج اپنی اقتصادی پالیسی کمیٹی، MPC میٹنگ کے فیصلے کا اعلان کرے گا۔ تقریباً پانچ سال کے وقفے کے بعد سود کی شرحوں میں صفر اعشاریہ دو پانچ فیصد کی متوقع کٹوتی کی قیاس آرائیوں کے دوران یہ پیش رفت ہورہی ہے۔ پہلی MPC میٹنگ کی صدارت کرنے والے RBI کے نئے گورنر سنجے ملہوترہ، آج صبح 6 رُکنی پینل کے فیصلے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ تین دن تک چلنے والی MPC میٹنگ کا بدھ کے روز آغاز ہوا تھا۔ بھارت کے ایسوسی ایٹڈچیمبرس آف کامرس اور انڈسٹریز، ایسوچیم نے گزشتہ روز کہا کہ شرح سود میں کٹوتی سے بینکنگ نظام میں مزید روانی آئے گی اور اقتصادی شعبے میں تصرف کی بازیابی ہوگی۔×
Site Admin | February 7, 2025 9:57 AM | RBI MPC MEETING
بھارت کا ریزرو بینک، RBI آج اپنی اقتصادی پالیسی کمیٹی، MPC میٹنگ کے فیصلے کا اعلان کرے گا۔
