ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

بھارت نے کَل میانما میں زلزلہ آنے کے بعد وہاں تقریباً 15 ٹن راحت کا سامان بھیجا ہے۔

بھارت نے کَل میانما میں زلزلہ آنے کے بعد وہاں تقریباً 15 ٹن راحت کا سامان بھیجا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سامان بھارتی فضائیہ کے طیارے C-130-J کے ذریعے ہنڈن فضائیہ اسٹیشن سے روانہ کیا گیا۔ اِس راحت سامان میں خیمے، سلیپنگ بیگ، کمبل، تیار کھانا اور Generator Sets، جیسا لازمی سامان شامل ہے۔ اِس کے علاوہ پیراسیٹامول، اینٹی بایوٹِکس، Syringes، دستانے اور بینڈیج جیسی اہم طبی چیزیں بھی بھیجی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے میانما اور تھائی لینڈ میں اِس زلزلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے دونوں ملکوں کے شہریوں کی حفاظت اور خوشحالی کی دعا کی ہے۔

میڈیا کوجانکاری دیتے ہوئے اِس حادثے کے بارے میں خارجہ سکریٹری وِکرم مسری نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ میانما میں حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اصل میں کتنی مدد اور راحت سامان کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب کبھی اِس طرح کی قدرتی آفات رونما ہوتی ہیں تو بھارت، پڑوسی ملکوں میں راحت کارروائی کرنے والا پہلا ملک ہوتا ہے۔

میانما اور اُس کے پڑوسی ملک تھائی لینڈ میں کَل ایک طاقتور زلزلہ آیا تھا، جس میں عمارتیں، پُل اور بودھ عبادت گاہیں تباہ ہوگئی تھیں۔ میانما میں کم سے کم 140 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تھائی لینڈ کی راجدھانی بینکاک میں کم سے کم 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہاں ایک زیر تعمیر اونچی عمارت منہدم ہوگئی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں