ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 17, 2025 9:45 PM

printer

بھارت نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرے

بھارت نے تہور حسین رانا کی سپردگی کے بعد، پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرے۔ آج نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ رانا کی سپردگی، پاکستان کو یہ یاددہانی کراتی ہے کہ اُسے ممبئی حملوں کے اُن دیگر ملزموں کو بھی انصاف کے سامنے کھڑا کرنے کی ضرورت ہے جنھیں وہ پناہ دیئے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان بہت زیادہ کوشش کرسکتا ہے، البتہ عالمی دہشت گردی کے مرکز کے طور پر اس کی ساکھ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بھارت، مفرور کاروباری Mehul Choksi کی سپردگی کیلئے بلجیم کے ساتھ قریبی طور پر کام کر رہا ہے۔ جناب جیسوال نے کہا کہ Mehul Choksi کو، بھارت کی سپردگی کی درخواست کے بعد بلجیم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وزارت نے کہا ہے کہ کیلاش مانسرور یاترا کے جلد ہی بحال ہونے کی توقع ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب جیسوال نے کہا کہ وزارت کیلاش مانسرور یاترا سے متعلق عوام کیلئے جلد ہی ایک نوٹس جاری کرے گی۔ بھارت اور چین کے درمیان براہِ راست فضائی خدمات کی بحالی کے معاملے پر جناب جیسوال نے کہا کہ اصولی طور پر، دونوں ممالک پروازوں کی خدمات بحال کرنے سے اتفاق کرچکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں