2030 تک غیرروایتی ایندھن پر مبنی 500 گیگاواٹ توانائی کی صلاحیت حاصل کرنے کے عہد کے ساتھ بھارت شمسی اور پون چکی سے پیدا کی جانے والی توانائی میں اہم پیشرفت حاصل کررہا ہے۔ بنیادی ڈھانچے میں اصلاح کے ساتھ غیرروایتی ایندھن پر مبنی ملک کی توانائی کی صلاحیت 20 جنوری تک 217 گیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت صاف توانائی کی صلاحیت میں ایک عالمی لیڈر کے طور پر ابھر رہا ہے۔
نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت کے مطابق پچھلے سال ریکارڈ 24 اعشاریہ پانچ گیگاواٹ شمسی توانائی اور تین اعشاریہ چار گیگاواٹ پون چکی سے پیدا کی جانے والی توانائی حاصل کی گئی ہے۔ x