ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 1, 2025 10:27 PM

printer

بھارت اور چِلی نے اقتصادی ساجھیداری سے متعلق جامع سمجھوتے کی سمت بات چیت شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینا ہے۔

بھارت اور چِلی نے اقتصادی ساجھیداری سے متعلق جامع سمجھوتے کی سمت بات چیت شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینا ہے۔ وزارتِ خارجہ میں مشرقی ملکوں کے امور کے سکریٹری Periasamy Kumaran نے چِلی کے صدر Gabriel Boric Font کے بھارت کے دورے کے بارے میں میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ سرِدست دونوں ملکوں کے درمیان ایک جزوی تجارتی معاہدہ ہے اور اب اِس کا دائرہ بڑھاکر اِسے غیرملکی تجارت کے جامع سمجھوتے کی شکل دینا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت زرعی برآمدات کو وسعت دینے اور اہم معدنیات کو محفوظ رکھنے کا خواہشمند ہے، جبکہ چِلی اُن زرعی اشیاء کو برآمد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے، جو بھارت میں آسانی سے دستیاب نہیں ہیں۔

جناب کُمارَن نے دفاعی سامان کی برآمدات کو وسعت دینے میں بھارت کی دلچسپی کو بھی اجاگر کیا اور تکنیکی اختراع کی چِلی کی صلاحیت کے تناظر میں دفاعی صنعتی شعبے میں چِلی کی گہری دلچسپی کا حوالہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ چِلی کاپر کی تیاری والا سب سے بڑا ملک ہے اور وہاں Lithium اور دیگر معدنیات کے وافر ذخائر بھی ہیں۔ انہوں نے باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے میں باہمی مفاد کو بھی اجاگر کیا۔

بھارت اور چلی کے درمیان کَل نئی دلّی میں کئی کاروباری میٹنگیں ہونے والی ہیں۔ اِس کے علاوہ ممبئی اور بنگلورو میں بھی اِس طرح کی میٹنگوں کا پروگرام ہے۔

چِلی کے صدر Gabriel Boric Font چِلی کے بنیادی ڈھانچے، کانکنی اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں بھارتی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سرگرمی کے ساتھ کوشش کررہے ہیں۔ وہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے بھی خواہشمند ہیں۔ اِس میں تعلیم، ٹیکنالوجی، اختراع، ثقافتی تبادلے اور آیوروید اور یوگ جیسے روایتی طور طریقے شامل ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں