بمسٹیک ملکوں کے 17 ارکان پر مشتمل وفد اور نمائندوں نے تجارت سے متعلق صلاحیت سازی میں سہولت پیدا کرنے کے دوسرے پروگرام کے تحت آج بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل اگرتلہ مربوط جانچ چوکی کا دورہ کیا۔ مندوبین کو کاروباری مسافروں کی نقل و حرکت، زیرو لائن، مال برداری کی سہولت کے علاقے اور مسافروں کی سہولت کے بندوبست سے واقف کرایا گیا۔
بعد میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات سے متعلق تحقیق کی بھارتی کونسل کے ریسرچ اسسٹینٹ Nirlipta Rath نے کہا کہ اگرتلہ کا تجارتی مرکز ایک بڑا رابطہ مرکز ہے اور بھارت راہداری کے ایک ایسے اہم مقام کے طور پر سہولت پیدا کرسکتا ہے، جہاں نیپال اور بنگلہ دیش سے بھارتی علاقے تک سڑکیں بنائی جاسکتی ہیں اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں تک رابطہ قائم ہوسکتا ہے۔x