ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 15, 2025 2:59 PM

printer

بلوچستان لبریشن آرمی نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے ٹرین اغوا کے واقعے میں یرغمال بنائے گئے تمام 214 پاکستانی فوجی یرغمالوں کو ہلاک کردیا

بلوچستان میں بلوچ لبریشن آرمی BLA نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے، اُن تمام 214 یرغمالیوں کو پھانسی دے دی ہے، جنہیں جعفر ایکسپریس مسافر گاڑی کے واقعے کے دوران پکڑا گیا تھا۔ باغی تنظیم کے ترجمان Jeeyand Baloch نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کیلئے 48 گھنٹے کا جو اَلٹی میٹم دیا گیا تھا، پاکستان کی فوج، اُس پر کوئی بھی ردعمل دینے میں ناکام رہی، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پھانسی دی گئی۔ باغی تنظیم نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ وہ ہمیشہ بین الاقوامی قانون کی پابندی کرتے رہے ہیں لیکن پاکستانی فوج کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے انہیں یہ قدم اٹھانا پڑا۔

BLA نے یہ بھی کہا ہے کہ اُس کے جنگجوؤں نے، جنہیں فدائین کے طور پر جانا جاتا ہے، اِس مقصد سے یہ لڑائی شروع کی تھی کہ وہ اِسے، اُس وقت تک جاری رکھیں گے، جب تک کہ آخری گولی نہیں چلائی جاتی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں