ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 15, 2025 9:43 PM

printer

برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer نے عالمی لیڈروں پر زور دیا ہے کہ وہ آج ورچوئل میٹنگ کے دوران یوکرین میں جنگ بندی سے اتفاق کرنے کیلئے ولادیمیر پتن پر زور ڈالیں

برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer نے عالمی لیڈروں پر زور دیا ہے کہ وہ آج ورچوئل میٹنگ کے دوران یوکرین میں جنگ بندی سے اتفاق کرنے کیلئے ولادیمیر پتن پر زور ڈالیں۔ انھوں نے کہا کہ پتن کو لازمی طور پر بات چیت کرنی ہوگی۔ یوروپی شراکت دار، یوکرین، آسٹریلیا، کناڈا اور نیوزی لینڈ سمیت 25 ممالک کی جانب سے یہ نعرہ، فوجی امداد، مالیاتی مدد اور ایک امکانی قیامِ امن مشن پر مرکوز ہوگا۔ NATO اور یوروپی یونین کے حکام نے شرکت کی البتہ امریکہ، غیر حاضر رہا۔ اس میٹنگ کے بعد امریکہ کی ایک مجوزہ 30 روزہ جنگ بندی سامنے آئی جسے اولودومیر زیلنسکی کی حمایت حاصل ہے۔ امریکہ اور G-7 نے یوکرین کی سالمیت کے تئیں پھر اعادہ کیا ہے اور روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اُس نے اس سے انکار کیا تو مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں