بارش سے وابستہ واقعات میں بہار میں 58 اور اترپردیش میں 22 افراد کی جانیں چلی گئی ہیں۔ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کو چار چار لاکھ روپے نقد امداد دینے کا اعلان کیاہے۔انہوں نے عہدیداران کو ہدایت دی ہے کہ وہ شدید بارش اور آندھی کے سبب جانوں کے اتلاف اور فصلوں کے نقصان کا فوری طور پر جائزہ لیں۔
بہار کے نالندہ ضلعے میں پیڑاکھڑنے اور دیواریں گرنے کے واقعات میں سب سے زیادہ 22 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بہار کے پٹنہ، گوپال گنج، مونگیر، سمستی پور، جہان آباد، مظفرپور، ارریہ، بیگوسرائے اور دیگر مختلف اضلاع سے ہلاکتوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ریاست کے مختلف حصے اچانک بارش اور تیز ہوائیں سے متاثر ہوئے ہیں۔
قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق محکمے نے لوگوں سے چوکس رہنے اور بارش کے دوران باہر نہ جانے کیلئے کہا ہے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
VC- Dharmendra
بہار کے کئی حصوں میں، شدید بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ربیع کی کھڑی فصلوں، مسور، مکئی، پیاز اور کئی باغبانی فصلوں نقصان پہنچا ہے، جن میں آم اور لیچی شامل ہیں۔ 50 سے لے کر 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا کے تیز جھکّڑ چلنے کی وجہ سے کئی کچّے مکانوں کو نقصان پہنچا۔ آندھی طوفان اور بارش کے سبب بڑے درخت جڑ سے اُکھڑ گئے اور بجلی کی سپلائی میں خلل پڑ گیا۔
ریل پٹریوں پر درخت گرنے کی وجہ سے جموئی، آرا اور داناپور میں ریل گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔