ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ایک پالیمانی پینل نے موسمِ سرما میں، فصلوں کی باقیات کو جلانے کی حوصلہ شکنی کی خاطر فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت MSP کی طرز پر دھان کی پرالی کی کم از کم امدادی قیمت کا تعین کرنے کے لیے ایک میکانزم تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔

ایک پالیمانی پینل نے موسمِ سرما میں، فصلوں کی باقیات کو جلانے کی حوصلہ شکنی کی خاطر فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت MSP کی طرز پر دھان کی پرالی کی کم از کم امدادی قیمت کا تعین کرنے کے لیے ایک میکانزم تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔ کل راجیہ سبھا میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں، ذیلی قوانین سے متعلق کمیٹی نے تجویز پیش کی کہ خریف سیزن سے پہلے ہر سال قیمتوں پر نظرثانی کی جانی چاہیے اور اس کو نوٹیفائی بھی کیا جانا چاہیے۔ موسمِ سرما میں، موسم کے نامناسب حالات، گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں، فصلوں کی باقیات جلانے، پٹاخوں اور دیگر آلودگی پھیلانے والے ذرائع سے دلّی اور آس پاس کے علاقوں میں خطرناک حد تک ہوا کا معیار خراب ہو جاتا ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب اور ہریانہ میں پرالی جلانے کے سب سے زیادہ واقعات ہوتے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں