ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 26, 2025 10:21 AM

printer

”ایک ملک، ایک انتخاب“ کا منصوبہ حکمرانی میں استقامت کو فروغ دے گا، پالیسی کے مفلوج ہونے کو روکے گا اور مالی بوجھ کو کم کرے گا: صدر جمہوریہ

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں پیش کردہ ”ایک ملک، ایک انتخاب بل، بہتر حکمرانی کی اصطلاح کو از سر نو متعین کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ”ایک ملک، ایک انتخاب“ کا منصوبہ، حکمرانی میں استقامت کو فروغ دے سکتا ہے، پالیسی کے مفلوج ہونے کی روک تھام کرسکتا ہے، وسائل کی تقسیم میں تخفیف کرسکتا ہے اور مالی بوجھ میں کمی لاسکتا ہے۔

یومِ جمہوریہ کے موقعے پر قوم سے اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ مرمو نے اجاگر کیا کہ تعزیرات ہند، فوجداری ضابطے کے طریقہئ کار اور شواہد سے متعلق بھارتی قانون کی جگہ بھارتیہ نیائے سنہتا، بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا اور بھارتیہ سرکشا ادھینیم کو لانے کا فیصلہ اِس طرح کی کوششوں میں سب سے زیادہ قابل ذکر ہے۔

صدر جمہوریہ نے اجاگر کیا کہ آئین ساز اسمبلی میں ملک کے تمام علاقوں اور تمام طبقات کے نمائندے موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئین ساز اسمبلی میں سروجنی نائیڈو، راجکماری امرت کور، سوچیتا کِرپلانی، Hansaben Mehta اور مالتی چودھری جیسی اہم  شخصیات سمیت 15 خواتین تھیں۔

محترمہ مرمو نے کہا کہ یوم جمہوریہ تمام شہریوں کیلئے اجتماعی خوشی اور فخر کا معاملہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ 75 سال کے دوران، بھارت نے اقوام عالم میں اپنا صحیح مقام دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی اور یہ سفر جاری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارہ ہمیشہ بھارت کی تہذیبی وراثت کا حصہ رہے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں