ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 26, 2024 3:18 PM

printer

ای پی ایف او میں، اِس سال اکتوبر کے مہینے میں، مجموعی طور پر، تیرہ لاکھ اکتالیس ہزار نئے اَرکان نے اندراج کرایا ہے۔

ملازمین کے پروویڈینٹ فنڈ کی تنظیم EPFO میں، اِس سال اکتوبر کے مہینے میں، مجموعی طور پر، 13 لاکھ 41 ہزار نئے اَرکان نے اندراج کرایا ہے۔ محنت اور روزگار کی وزارت نے کہا ہے کہ ارکان کی تعداد میں یہ اضافہ، روزگار کے بڑھتے ہوئے موقعوں، ملازمین میں فائدوں سے متعلق بڑھتی بیداری اور ملازمین تک رسائی کیلئے EPFO کے مؤثر اقدامات کے سبب ہوا ہے۔

پے رول کے عارضی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ EPFO میں، رواں مالی برس کے اکتوبر کے مہینے میں تقریباً سات لاکھ 50 ہزار نئے ممبروں نے اندراج کرایا ہے۔ اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اس میں 18 سے 25 سال کی عمر کے ارکان کی اکثریت ہے، جو مذکورہ مدت کے دوران شامل کیے گئے کُل ارکان کا 58 فیصد سے زیادہ ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں