آئندہ سال یومِ جمہوریہ کے موقع پر 2026 کے پدم ایوارڈس کیلئے نامزدگیوں کا عمل شروع ہوگیا ہے، جن کا اعلان اگلے سال یومِ جمہوریہ پر کیا جائے گا۔ درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہے۔ نامزدگیوں اور سفارشات کو صرف راشٹریہ پرسکار پورٹل کے ذریعے ہی قبول کیا جائے گا۔
پدم ایوارڈس میں پدم ویبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری، بھارت کے سب سے اعلیٰ تر شہری اعزازات میں شامل ہیں، جو آرٹ، ادب، تعلیم، کھیل کود، ادویہ، سماجی کام کاج، سائنس، عوامی امور، سول سروس اور صنعت جیسے شعبوں میں غیرمعمولی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کیلئے دیئے جاتے ہیں۔ تمام افراد بلاتفریق مذہب، پیشہ یا صنف، اِس کیلئے اہل ہیں۔×