ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 14, 2025 10:10 PM

printer

اپنی نوعیت کا پہلا صرف خواتین خلاء باز سیاحوں پر مشتمل راکٹ ایک مختصر پرواز کے بعد کامیابی کے ساتھ زمین پر اُتر گیا ہے

امریکہ کی گلوکار اور گیت کار Katy Perry سمیت چھ خواتین آج ایک Blue Origin راکٹ پر سوار ہوکر خلاء کی جانب روانہ ہوئیں اور کرہئ ارض کی فضاؤں کی بالائی حدود تک پہنچ کر ایک مختصر پرواز کے بعد کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس آگئیں۔ یہ پرواز جو بھارتی وقف کے مطابق شام سات بجے مغربی ٹیکساس روانہ ہوئی تھی، اپنی نوعیت کی پہلی صرف خواتین سیاحوں پر مشتمل ایک مشن کی علامت ہے۔ اِس سے پہلے 1963 میں Valentina Tereshkova نے تنہا سفر کیا تھا۔

اِن خواتین کو خلاء میں 100 کلومیٹر کی دوری تک Karman لائن سے اوپر 10 منٹ کی اڑان کیلئے لے جایا گیا۔ یہ پرواز ٹیکساس کے ریگستان میں پیراشوٹ کے ذریعے نیچے اترنے کے ساتھ کامیابی سے ختم ہوئی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں