ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 19, 2025 9:38 AM | Bihar ED Lalu

printer

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے ملازمت کے بدلے زمین منی لانڈرنگ کیس سے متعلق پوچھ تاچھ کے لیے راشٹریہ جنتا دَل کے صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کو آج طلب کیا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے ملازمت کے بدلے زمین منی لانڈرنگ کیس سے متعلق پوچھ تاچھ کے لیے راشٹریہ جنتا دَل کے صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کو آج طلب کیا ہے۔ جناب یادو کو ED کے پٹنہ میں واقع ریجنل دفتر میں پیش ہونے اور اپنا بیان درج کرانے کو کہا گیا ہے۔ اس سے پہلے لالو پرساد کی اہلیہ اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور اُن کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ کل مرکزی انفورسمنٹ ایجنسی کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ رابڑی دیوی اور تیج پرتاپ سے الگ الگ کمروں میں تین گھنٹے سے زیادہ تفتیش کی گئی۔

اس دوران RJD نے تفتیش کے وقت پر سوال اُٹھائے ہیں۔ سینئر پارٹی رہنما شکتی سنگھ یادو نے الزام لگایا کہ یہ آنے والے بہار اسمبلی انتخابات کے تناظر میں سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے کی گئی انتقامی کارروائی ہے۔ جناب سنگھ نے یہ بھی کہا کہ BJP کو اپوزیشن سے سخت مقابلہ درپیش ہے، اس لیے RJD رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں