امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات پر 90 دنوں کے توقف کے بعد یورپی یونین نے امریکی اشیاء کی محصولات پر 90 دنوں کے توقف کا اعلان کیا ہے۔ یورپی کمیشن کے صدر Ursula Von der Leyen نے ٹرمپ کے اعلان کو تسلیم کرتے ہوئے بات چیت کی سہولت کیلئے امریکی اشیاء محصولات پر 90 دنوں کے توقف کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ثابت ہوئے تو جوابی کارروائی کی جائے گی۔ ٹرمپ نے اس سے پہلے بین الاقوامی تجارتی شراکتداروں کے خلاف وسیع محصولات کے حصے کے طور پر پورپی یونین کی اشیاء پر 20 فیصد ڈیوٹی عائد کر دی تھی۔
Site Admin | April 10, 2025 10:11 PM
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات پر 90 دنوں کے توقف کے بعد یورپی یونین نے امریکی اشیاء کی محصولات پر 90 دنوں کے توقف کا اعلان کیا ہے
