ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 14, 2025 10:22 PM

printer

امریکہ کے شہر فلوریڈا میں تیراندازی کے عالمی کپ میں، آج صبح بھارت کے دھیرج Bommadevara نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے

امریکہ کے شہر فلوریڈا میں تیراندازی کے عالمی کپ میں، آج صبح بھارت کے دھیرج Bommadevara نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ مردوں کے انفرادی Recurve مقابلے میں دھیرج نے Andres Temino Mediel کو چھ چار سے ہرایا۔ اِس طرح دھیرج نے اِس ٹورنامنٹ میں یہ دوسرا تمغہ جیتا ہے۔

تیراندازی کے ورلڈ کپ میں بھارت کو مجموعی طور پر چار تمغے ملے ہیں۔ اِن میں سونے کا ایک، چاندی کا ایک اور کانسے کے 2 تمغے شامل ہیں۔ تمغے جیتنے کی فہرست میں بھارتی ٹیم چوتھے مقام پر رہی۔

اس سے قبل دھیرج نے Tarundeep Rai اور Atanu Das کے ساتھ مردوں کے ٹیم recurve مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

Jyothi Surekha Vennam اور Rishobh یادو نے کمپاؤنڈ مکسڈ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا جبکہ ابھیشیک ورما، Rishabh Yadav اور Ojas Deotale پر مشتمل مردوں کی کمپاؤنڈ ٹیم نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں