امریکہ- چین تجارتی تنازعات میں عدم استحکام کی صورتحال کے درمیان بازاروں کو عائد محصولات کے سلسلے میں توقف لگنے سے ایک قلیل مدتی راحت ملی ہے۔ اس توقف سے اثر سے جاپان کی Nikkei میں 9 فیصد کی بڑھت درج ہوئی اور سرمایہ کاروں نے ٹیرف پر لگے توقف کا جشن مناتے ہوئے عالمی سطح پر فائدہ اٹھایا۔
جرمنی کا Dax پہلے 8 فیصد کے نقصان میں تھا لیکن بعد میں اس میں 5 اعشاریہ تین فیصد کی بڑھت درج ہوئی۔ وہیں فرانس کا CAC 40 پانچ فیصد تک اور لندن کا FTSE چار فیصد کی سبقت میں رہا اور اپنی مضبوط بڑھت کو پھر سے حاصل کرلیا۔
اس کے برعکس چین میں اسٹاکس معتدل رہے کیونکہ چین اور امریکہ کے درمیان ایک دوسرے پر محصولات لگانے کی یہ کارروائی ختم ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔