امتحانات کا انعقاد کرنے والی قومی ایجنسی NTA نے یونیورسٹی مشترکہ داخلہ امتحان (CUET) انڈر گریجویٹ 2025 کیلئے آن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ کل تک بڑھا دی ہے۔
ایک پریس ریلیز میں، NTA نے اعلان کیا ہے کہ امتحان کی فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں بھی نظرثانی کی گئی ہے اور اِس کی آخری تاریخ بڑھاکر 25 مارچ کر دی گئی ہے۔ فارم میں تصحیح کیلئے ونڈو اس ماہ کی 26 سے28تاریخ تک کھلا رہے گا، جس سے مخصوص معلومات میں ترامیم کی اجازت دی جائے گی۔ CUET-UG-2025، ملک بھر کے مختلف مراکز اور بیرون ملک 15 شہروں میں کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ موڈ میں اِس سال 8 مئی سے پہلی جون تک منعقد ہونا ہے۔
Site Admin | March 23, 2025 9:57 PM
امتحانات کا انعقاد کرنے والی قومی ایجنسی NTA نے یونیورسٹی مشترکہ داخلہ امتحان (CUET) انڈر گریجویٹ 2025 کیلئے آن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ کل تک بڑھا دی ہے
