ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 26, 2025 10:02 AM | Rijiju Minorities

printer

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ 2047 تک بھارت کو خود کفیل ملک بنانے میں اقلیتوں کا تعاون بیحد اہم ہوگا۔

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ 2047 تک بھارت کو خود کفیل ملک بنانے میں اقلیتوں کا تعاون بیحد اہم ہوگا۔ وہ کل نئی دلّی میں ریاستی اقلیتی کمیشنوں کی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ جناب رجیجو نے اقلیتوں کی تعلیم اور ہُنرمندی کے فروغ کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مطلع شدہ 6 اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے۔ جناب رجیجو نے ریاستی اقلیتی کمیشنوں کے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اسکیموں کی شناخت اور اُنہیں لاگو کریں۔ انہوں نے مذکورہ اسکیموں کے نفاذ کے لیے ہر طرح کی مالی مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں