اعلیٰ انتخابی کمشنر راجیو کمار نے کہا ہے کہ ووٹروں کا قومی دن محض، کوئی ایسا موقع نہیں ہے، جب انتخابی کمیشن کے یومِ تاسیس کا جشن منایا جائے، بلکہ یہ جمہوریت کے اصل جذبے کی تعظیم کا موقع ہے۔
جناب راجیو کمار نے نئی دلّی میں، ووٹروں کے 15 ویں قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اِس سال کا ووٹروں کا قومی دن، خاص ہے، کیونکہ بھارت کے انتخابی کمیشن کے، ملک کی خدمات انجام دیتے ہوئے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ انتخابی کمشنر نے کہا کہ 2024 میں، دنیا نے حیرت انگیز نظروں سے دیکھا لوک سبھا انتخابات میں 64 کروڑ 60 لاکھ ووٹروں نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔