ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 24, 2025 9:42 AM | Vaishnaw Interview

printer

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کی شرح ترقی 6 سے 8 فیصد کے درمیان برقرار رہے گی۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کی شرح ترقی 6 سے 8 فیصد کے درمیان برقرار رہے گی۔ Davos میں ایک ٹی-وی چینل سے بات چیت میں جناب ویشنو نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر صنعت کی زیادہ تر سرکردہ کمپنیاں آج یہ یقین رکھتی ہیں کہ بھارت آئندہ برسوں میں، سیمی کنڈکٹرس کے لیے اعلیٰ ترین تین مقامات میں شامل ہو جائے گا۔ آرٹیفیشیل انٹلی جنس یعنی مصنوعی ذہانت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کئی ماہرین نے یہ مشورہ دیا ہے کہ بھارت کو AI کے استعمال کے معاملے میں، کیپیٹل بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔

تجارتی محصولات کم کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ انہیں آسان بنانا حکومت کے اہم ایجنڈوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ عرصے میں انہیں آسان بنانے اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے کافی کچھ کیا گیا ہے، جس سے صنعت اور عالمی سپلائی چین کو مدد ملی ہے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں