اسپین کے صدر Pedro Sanchez، بھارت کے اپنے سرکاری دورے پر کَل نئی دلّی پہنچیں گے۔ دورہ 29 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ان کی اہلیہ Begona Gomez بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔ وزارتِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔ 18 برس کے بعد یہ موقع آیا ہے کہ اسپین کے صدر بھارت کے دورے پر ہوں گے۔اس سے قبل، وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر Sanchez کثیر ملکی میٹنگوں کے موقع پر کئی مرتبہ ملاقات کرچکے ہیں۔ دورے کے دوران، صدر Sanchez وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت کریں گے۔دونوں رہنما ودودرا میں C-295 طیارے کے فائنل اسمبلی لائن پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ ہوابازی کے شعبے میں میک اِن انڈیا کے تحت یہ ایک اہم پہل قدمی ہے۔
یہ پلانٹ Airbus اسپین اور Tata Advanced Systems کے اشتراک سے قائم کیا جارہا ہے۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر بھی صدر Sanchez سے ملاقات کریں گے۔ صدر Sanchez ممبئی بھی جائیں گے، جہاں وہ تجارت و صنعت کے رہنماؤں، مفکروں اور فلم صنعت کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ ملاقات کریں گے۔توقع ہے کہ دورے کے دوران، کئی مفاہمت ناموں اور سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید رفتار حاصل ہوگی۔
Site Admin | October 26, 2024 9:40 PM
اسپین کے صدر Pedro Sanchez، بھارت کے اپنے سرکاری دورے پر کَل نئی دلّی پہنچیں گے
