ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 27, 2024 3:17 PM

printer

آکاشوانی پر من کی بات کے اپنے پروگرام میں ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر جاری دھوکہ دہی پر تشویش کا اظہار کیا اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں اور ڈیجیٹل سکیورٹی کیلئے ضروری اقدامات اپنائیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈیجیٹل Arrest کے نام پر جاری دھوکہ دہی پر تشویش کا اظہار کیا۔ آج صبح آکاشوانی پر ’مَن کی بات‘ کے اپنے پروگرام میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اِس بات پر زور دیا کہ اِس طرح کی دھوکہ دہی سے نمٹنے کیلئے تحقیقاتی ایجنسیاں، ریاستی سرکاروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں۔ انہوں نے اِس بات کو دوہرایا کہ قانون کے تحت ڈیجیٹل Arrest کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے دھوکہ دہی کا شکار ہونے والے اور دھوکہ دہی کرنے والوں کے درمیان ریکارڈ کی گئی بات چیت مشترک کی اور اِس بات کی مثال پیش کی کہ کس طرح دھوکہ دہی کرنے والے لوگ ذاتی معلومات حاصل کرنے اور خوف پیدا کرنے کیلئے خود کو پولیس، CBI یا نارکوٹکس افسروں کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دھوکہ دہی کرنے والوں کے اِس حربے سے خاطر خواہ مالی نقصان پہنچا ہے اور سبھی عمر کے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تحقیقاتی ایجنسیاں فون یا ویڈیو کالس کے ذریعے انکوائریاں نہیں کرتیں، جناب مودی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پُرسکون رہیں اور اس طرح کی دھوکہ دینے والی فون کالس کے دوران کسی طرح کی ذاتی معلومات فراہم کرنے سے گریز کریں۔

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل دھوکہ دہی سے بچنے کیلئے ڈیجیٹل سکیورٹی کیلئے تین اقدامات کا ذکر کیا، جن میں Stop-Think-Take Action شامل ہیں یعنی رکیں، سوچیں، کارروائی کریں۔

انہوں نے لوگوں کو چوکنا رہنے کا مشورہ دیا اور کسی کو بھی ذاتی تفصیلات مشترک کرنے سے بچنے کیلئے کہا اور اس بات پر زور دیا کہ اگر ضروری ہو تو اس طرح کی کالس کو ریکارڈ کریں یا ان کا اسکرین شاٹ لیں تاکہ حکام کی مدد کی جاسکے۔ وزیر اعظم نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ قومی سائبر ہیلپ لائن 1930 پر کال کرکے سائبر دھوکہ دہی کے خلاف فوری کارروائی کریں اور cybercrime.gov.in پر اس طرح کے واقعات کی رپورٹ کریں۔

انہوں نے عوام کی اِس بات کیلئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے کنبے اور مقامی پولیس کو اس بارے میں مطلع کریں۔

جناب مودی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ نیشنل سائبر کوآرڈینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے تاکہ سائبر دھوکہ دہی سے نمٹنے میں سرکاری ایجنسیوں کے درمیان بلا روک ٹوک تعاون کو یقینی بنایا جاسکے۔ اِن ایجنسیوں کی جانب سے لاکھوں Sim کارڈس، موبائل فون اور گھپلوں میں استعمال ہوئے بینک کھاتوں کے ساتھ دھوکہ دینے والی ہزاروں ویڈیو کالنگ ID’s کو بند کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس طرح کی سائبر دھوکہ دہی کے شکار ہونے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ #SafeDigitalIndia کا استعمال کرکے اِس طرح کے گھپلوں کے بارے میں عوام کے درمیان بیداری پھلائیں اور اسکولوں اور کالجوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ سائبر جرائم کے خلاف مہم میں طلباء کو شامل کریں۔

کَل Animation کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے Animation صنعت میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر کو اجاگر کیا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو Animation کا ایک اہم عالمی مرکز بنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے چھوٹا بھیم، ڈھولک پور کا ڈھول، کرشنا، ہنومان اور موٹو پتلو جیسے بھارتی Animated سیریز کو پسند کرنے والوں کی تعداد میں دنیا بھر میں اضافے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ Animation اب روز مرہ کی زندگی میں سرایت کررہی ہے اور Smart فون سے لے کر سینما اسکرین تک ہر جگہ ظاہر ہورہی ہے۔ 

جناب مودی نے بھارت کی Gaming صنعت کے تیزی سے پھیلنے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بھارت کے Games اور ٹیلنٹس کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بھارتی فنکار ہری نارائن راجیو کی مثال پیش کی، جنہوں نے Spider Men اور Transfoermers فلموں کو اہم تعاون دیا اور دنیا بھر سے ستائش حاصل کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہمارے نوجوان Origin Indian Content، جس میں ہماری ثقافت کی جھلک ہوتی ہے، وہ تیار کررہے ہیں۔ انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ VR ٹورزم کے اضافے کے ساتھ ہی Animation سیکٹر نے ایک صنعت کو نئی شکل دی ہے، جو دیگر صنعتوں کو طاقت دے رہا ہے۔

انہوں نے نہ صرف Animaters کیلئے بڑھتی ہوئی مانگ کا ذکر کیا، بلکہ داستان گو، ادیبوں، Voice Over فنکاروں، موسیقی کاروں، Game تیار کرنے والوں اور VR اور AR کے ماہرین کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے، نوجوان لوگوں کی، اُن کی اختراعی صلاحیت میں لگاتار توسیع کیلئے حوصلہ افزائی کی۔

آج کی ”من کی بات“ میں، وزیر اعظم مودی نے عظیم سورماؤں، سردار پٹیل اور بھگوان برسا منڈا کی وراثتوں کا بھی ذکر کیا اور ان کے 150 ویں یوم پیدائش کے لیے ایک سال طویل تقریبات کا انعقاد کا اعلان کیا۔ سردار پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کا سال اگلے مہینے کی 15 تاریخ سے شروع ہوگا جبکہ بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں یوم پیدائش کا سال اگلے مہینے کی 15 تاریخ سے شروع ہوگا۔ جناب مودی نے کہا کہ اس سال سردار پٹیل کا یوم پیدئش، 31 اکتوبر کو دیوالی کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی کی وجہ سے، “Run for Unity”، 31 اکتوبر کے بجائے 29 اکتوبر کو منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس میں حصہ لیں۔ ماضی کی تقریبات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب مودی نے مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے عالمی سطح پر پڑنے والے اثرات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ Times Square سے لیکر افریقہ کے دور دراز کے گاؤوں تک لوگوں نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں لوگوں نے سچائی اور عدم تشدد سے متعلق بھارت کے پیغام کو سمجھا اور اس سے از سرِ نو آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند کے 150 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کے سبب بھارت کے نوجوانوں کو ملک کی روحانی وراثت کے ساتھ جڑنے کی ترغیب فراہم ہوئی۔ جناب مودی نے لوگوں نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے مرد آہن سردار پٹیل کے بارے میں اپنے خیالات و نظریات #Sardar150 پر پیش کریں اور دھرتی-آبا بِرسا منڈا کے بارے میں اپنے خیالات سے #Birsa Munda 150 پر آگاہ کریں۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں، خوش نویسی اور خطاطی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں، جموں و کشمیر میں مقامی ثقافت کو مقبول بنانے کی غرض سے خطاطی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں جموں و کشمیر میں اننت ناگ کی فِردوسہ بشیر جیسے لوگوں کی داستانیں بیان کیں، جو مقامی ثقافت کو اُجاگر کرنے کی غرض سے خطاطی کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ اودھم پور کے گوری ناتھ جیسے لوگ، صدیوں پرانی سارنگی کے ساتھ ڈوگرہ وراثت کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ کے D-Vaikuntham جیسے فنکاروں کی کاوشوں کا بھی اعتراف کیا، جنہوں نے گزشتہ 50 سال سے زیادہ عرصہ سے Cheriyal لوک فن کو فروغ دیا ہے جبکہ چھتیس گڑھ کے Butluram-Mathra، Abu-Jhamadia قبیلے کے لوک آرٹ کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے دنیا بھر میں کی جانے والی پہل قدمیوں کی ستائش کی۔ جن میں کویت میں عبداللہ البارون کے ذریعہ رامائن اور مہابھارت کا عربی زبان میں کیا جانے والا ترجمہ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات کو نمایاں کیا کہ بھارت کا کلاسیکی رقص کس طرح جنوبی امریکہ میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ فٹ نیس کے بارے میں، جناب مودی نے فٹ انڈیا تحریک کی بڑھتی مقبولیت کی ستائش کی اور سری نگر میں یوگ کے دن کے موقع پر موسلا دھار بارش کی باوجود لوگوں نے یوگ آسن کیے۔ جناب مودی نے دھن تیرس، دیوالی، چھٹ پوجا، اور گرونانک جینتی سمیت آنے والے تہواروں کے لیے اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں