ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 5, 2025 4:10 PM

printer

آزمودہ کار فلم اداکار اور ہدایت کار منوج کمار کی آخری رسوم آج ممبئی میں پون ہنس شمشان گھاٹ پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔

آزمودہ کار فلم اداکار اور ہدایت کار منوج کمار کی آخری رسوم آج ممبئی میں پون ہنس شمشان گھاٹ پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ کَل ممبئی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ایک طویل علالت کے بعد اُن کا انتقال ہوگیا تھا۔ امیتابھ بچن، پریم چوپڑہ، سلیم خان اور رضامراد سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے متعدد اداکار اور اہم شخصیات اُن کا آخری دیدار کرنے کیلئے وہاں موجود تھیں۔ اُن کی پیدائش ایبٹ آباد میں 24 جولائی 1937 کو ہوئی تھی۔ ہری کشن گوسوامی اُن کا نام رکھا گیا تھا۔ بعد میں وہ شہید بھگت سنگھ کی زندگی پر مبنی فلم ’شہید‘ سے اپنی منفرد شناخت قائم کرکے فلم انڈسٹری میں منوج کمار کے نام سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ اُن کی زیادہ تر فلمیں حب الوطنی کے جذبے پر مبنی تھیں۔ یہ فلمیں بہت مقبول ہوئیں اور لوگوں نے انہیں کافی سراہا۔ فلم انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے انہیں بھارت کمار کا خطاب ملا۔ ان کی مشہور فلمیں، اُپکار، پورب اور پچھم اور کرانتی ہیں۔ ان فلموں میں قومی افتخار اور اتحاد کے جذبے کو پیش کیا گیاتھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں