آزمودہ اداکار اور فلم ساز منوج کمار کا آج ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 87 برس کے تھے۔ منوج کمار کے بیٹے کُنال گوسوامی نے بتایا کہ معروف اداکار منوج کمار نے طویل بیماری کے بعد آج صبح آخری سانس لی۔ اُن کی آخری رسومات کَل صبح ممبئی کے وِلے پارلے میں ادا کی جائیں گی۔
24 جولائی 1937 کو ہری کشن گوسوامی کے نام سے Abbottabad میں پیدا ہوئے اداکار نے فلم شبنم میں دلیپ کمار کے کردار کے بعد، منوج کمار کے نام کا انتخاب کیا۔ سن 1965 میں بھگت سنگھ پر بنی فلم ”شہید“ سے اُن کو شہرت ملی۔
اُن کی وطن پرستی کے جذبے سے سرشار فلموں کی وجہ سے اُن کے پرستاروں اور فلم صنعت نے انہیں ”بھارت کمار“ کا نام دیا۔
اداکار منوج کمار نے چار دہائیوں تک بھارتی سنیما میں اپنا زبردست تعاون دیا اور نیشنل فلم ایوارڈ اور سات فلم فیئر ایوارڈس حاصل کئے۔ انہیں 2015 میں بھارتی سینما کے سب سے اعلیٰ اعزاز دادا صاحب پھالکے سے نوازا گیا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیراعظم نریندر مودی نے معروف اداکار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔x