آج صارفین کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ ملک میں صارفین کے نقل وحمل کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ہر سال یہ دن منایا جاتا ہے۔ آج ہی کے دن صارفین کے تحفظ کے ایکٹ 1986 کو صدارتی منظوری ملی اور اسے نافذ کیا گیا۔ اس سال کا موضوع ہے”ورچوئل ہیرنگ اور ڈجیٹل ایکسیز ٹو کنزیومر جسٹس“۔
صارفین کے قومی دن کے موقعے پر آج صارفین کے امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے ورچوئل وسیلے سے مختلف اقدامات کا آغاز کیا جن کا مقصد ای-کامرس پلیٹ فارمس پر غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی کرنا اور صارفین کو بااختیار بنانا ہے۔ جناب جوشی نے صارفین کے تحفظ اور ای-کامرس پلیٹ فارمس پر غلط طور طریقوں کی نشاندہی کی خاطر ”جاگو گراہک جاگو ایپ، جاگرتی ایپ اور جاگرتی ڈیش بورڈ“ کا آغاز کیا۔ جاگو گراہک جاگو ایپ صارفین کی جانب سے آن لائن سرگرمیوں کے دوران سبھی URLs کے بارے میں ضروری ای-کامرس معلومات فراہم کرے گا تاکہ وہ کسی بھی غیر محفوظ URL کے سلسلے میں الرٹ ہوجائیں۔ اپنے پیغام میں جناب جوشی نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایک محفوظ، شفاف اور قابل بھروسہ اقتصادی سرگرمیاں فراہم کرنے اور ڈجیٹل شعبے میں غیر قانونی تجارتی طور طریقوں کی نگرانی کیلئے عہد بستہ ہے۔
صارفین کا قومی دن ہر برس 24 دسمبر کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد ملک میں صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ x