ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 6, 2025 3:16 PM

printer

آج رام نومی مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

رام نومی آج ملک کے مختلف حصوں میں پورے جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اِسی دن بھگوان وشنو کے ساتویں اوتار بھگوان رام کا جنم ہوا تھا۔

ایودھیا میں، دنیا کے کونے کونے سے آئے عقیدت مند، بھگوان شری رام کا جنم دن منارہے ہیں۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے اس مقدس تہوار کے موقع پر سبھی ہم وطنوں کو مبارکبادپیش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدرجمہوریہ نے مذہب، انصاف اورفرض کی اُن اقدارکو اجاگرکیا جس کی یہ تہوار نمائندگی کرتا ہے۔

جناب مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ پربھو شری رام کا آشیرواد ہمیشہ ہمیں حاصل ہوگا اور یہ ہماری کوششوں میں ہمیں رہنمائی فراہم کرتا رہے گا۔××

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں