آج دنیا بھر میں وراثت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اِسے تاریخی عمارتوں اور مقامات کے بین الاقوامی دن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ اِس سال کا اس دن کا موضوع ہے: قدرتی آفات اور تنازعات سے وراثت کو خطرہ۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ثقافتی اور قدرتی ورثے کو اعزاز بخشنے اور اس کے تحفظ کی خاطر ہر برس 18 اپریل کو یہ دن منایا جاتا ہے۔
ایک رپورٹ۔ V-C Akshit
گزشتہ برسوں میں بھارت نے عالمی میراث کی فہرست میں اپنی موجودگی میں اضافہ کیا ہے۔ عالمی میراث کی فہرست میں اب 43 بھارتی مقامات ہیں اور مزید 62 یونیسکو کی امکانی فہرست میں ہیں۔ 1983 میں آگرہ کے قلعہ کو فہرست میں شامل کئے جانے کے ساتھ اس سفر کا آغاز ہوا تھا، جس کے بعد تاج محل اور اَجنتا اور ایلورا کی گُپھاؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان مقامات کا نہ صرف تاریخی علامات کے طور پر تحفظ کیا جاتا ہے بلکہ یہ آئندہ نسلوں کیلئے معلومات حاصل کرنے کے مقامات بھی ہیں۔
وراثت کے عالمی دن کے موقع پر بھارتی آثار قدیمہ محکمہ نے ملک بھر کے ASI کے تحت آنے والی سبھی تاریخی عمارتوں میں مفت داخلے کا اعلان کیا ہے۔ ASI کے اس اقدام کا مقصد ملک کے مالا مال ثقافتی ورثے کو جاننے کیلئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔×