IPL کرکٹ میں آج چنڈی گڑھ میں پنجاب کنگس کا مقابلہ رائل چیلنجرس بنگلورو سے ہوگا۔ یہ میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ پنجاب کنگس کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے، جبکہ رائل چیلنجرس بنگلورو 8 پوائنٹ حاصل کرکے پانچویں پوزیشن پر ہے۔
اُدھر ممبئی میں آج شام ساڑھے سات بجے ممبئی انڈینس کی ٹیم چنئی سُپر کنگس کا سامنا کرے گی۔ چنئی کی ٹیم نے اب تک سات میچ کھیلے ہیں اور صرف دو میچوں میں اُسے جیت حاصل ہوئی ہے۔ اِس طرح پوائنٹس ٹیبل میں وہ سب سے نیچے ہے۔ دوسری طرف ممبئی انڈینس کی ٹیم بھی صرف تین میچ جیت سکی ہے اور وہ ساتویں پوزیشن پر ہے۔x