بھارتی موسمیات محکمے نے آج اتراکھنڈ، مشرقی اترپردیش اور مشرقی راجستھان میں کہیں کہیں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ہریانہ، اترپردیش اور دلی کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ دلی میں آج صبح بارش ہوئی جس سے گرمی اور نمی سے کچھ راحت ملی۔ قومی راجدھانی میں آج مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
Site Admin | July 15, 2024 3:02 PM
آئی ایم ڈی نے اتراکھنڈ، مشرقی اترپردیش، مشرقی راجستھان، ہریانہ اور دلی میں کہیں کہیں تیز بارش ہونے کی پیش گوئی کی
