عالمی صحت تنظیم WHO نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں صحت عامہ کو درپیش ایک پریشانی Trachoma کا اِس سال خاتمہ کردیا ہے۔ اِس کے ساتھ ہی بھارت، جنوب مشرقی ایشیا میں ایسا تیسرا ملک بن گیا ہے جس نے یہ اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ WHO نے کَل نئی دلّی میں اپنی علاقائی کمیٹی کی میٹنگ میں، بھارت کو اِس سلسلے میں باقاعدہ سر ٹیفکیٹ جاری کیا۔
Trachoma، جراثیم سے لگنے والی ایک متعدد بیماری ہے، جو آنکھوں پر اثر کرتی ہے اور آنکھوں، پپوٹوں، ناک یا گلے سے خارج ہونے والی رطوبت کے ذریعے پھیلتی ہے۔
Trachoma، 1950 سے 60 کے درمیان، ملک میں نابینائی کی سب سے بڑی وجہ رہی ہے۔
اِس پر قابو پانے کیلئے حکومت نے 1963 میں قومی پروگرام شروع کیا تھا۔x