وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل دوحہ میں قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، ثقافت اور عوام سے عوام کے درمیان رشتوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی نظریات کا تبادلہ کیا۔
ڈاکٹر جے شنکر نے غزہ کی صورتحال کے تعلق سے جناب الثانی کی بصیرت کی ستائش کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ بھارت – قطر تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی مفاد کے امور پر مذاکرات جاری رکھنے کے متمنی ہیں۔x