نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے پرالی جلانے کا ایک باقاعدہ حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے اور کہا کہ اسے کسی ایک فرد پر نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔ آج نئی دلّی میں توانائی کی تحفظ سے متعلق قومی ایوارڈ NECA-2024 پیش کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے آب وہوا کی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کا حل تلاش کرنے کی اپیل کی جس سے قومی راجدھانی کو ہر سال سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ذمہ دارانہ کھپت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ وسائل اور توانائی کا بہتر طریقے سے استعمال کرے۔
Site Admin | December 14, 2024 9:26 PM