August 21, 2024 9:57 AM

printer

UPSC نے حکومت کی طرف سے ہدایت ملنے کے بعد، افسر شاہی میں Lateral Entry کا اشتہار منسوخ کردیا ہے۔

یونین پبلک سروس کمیشن UPSC نے عملے اور تربیت کے محکمے کی طرف سے ہدایات جاری کیے جانے کے بعد افسر شاہی میں lateral entry سے متعلق اشتہار منسوخ کر دیا ہے۔

 اس سے پہلے حکومت نے UPSC سے کہا تھا کہ وہ یہ اشتہار منسوخ کر دے۔یہ قدمUPSC کی طرف سے مرکزی وزارتوں میں 45 جوائنٹ سکریٹریز، ڈائریکٹرز اور ڈپٹی سکریٹریز کے تقرر سے متعلق ایک اشتہار جاری کئے جانے کے کچھ ہی دن بعد اٹھایا گیا ہے، جس پر اپوزیشن پارٹیوں نے سوال اٹھایا تھا۔

وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے اِس معاملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ Lateral Entry کو ریزرویشن کے اصولوں کے مطابق بنانے کے فیصلے سے، سماجی انصاف کے تئیں وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں