وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس UPI نے، اِس سال اکتوبر میں، کسی ایک ہی مہینے کے دوران تقریباً 16 اَرب 58 کروڑ مالی ادائیگیاں کی ہیں، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ اکتوبر میں UPI کے ذریعہ تقریباً 23 اعشاریہ چار نو لاکھ کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ پچھلے سال اسی مہینے کے مقابلے، سال بہ سال کی یہ شرحِ ترقی، 45 فیصد ہے۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V-C Priya
UPI کا آغاز بھارت کے، ادائیگیوں کے قومی کارپوریشن نے 2016 میں کیا تھا۔ UPI کی وجہ سے بہت سے بینک کھاتوں کو ایک واحد موبائل ایپلی کیشن میں یکجا کر کے، ملک کی ادائیگیوں کے ایکو نظام میں ایک انقلاب پیدا ہوا ہے۔ اِس نظام سے رقوم کی بلارکاوٹ ادائیگیوں، کاروباری لین دین اور لوگوں کے درمیان لین دین کی یقین دہانی ہوئی ہے، جس میں صارفین، ادائیگی کیلئے اپنے پسندیدہ وقت کے مطابق پیشگی درخواست کرسکتے ہیں۔ UPI کی وجہ سے نہ صرف مالی دین میں تیز رفتاری آئی ہے، بلکہ یہ ایک محفوظ اور آسان طریقہ بھی ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ، اِس کی وجہ سے افراد، چھوٹے کاروباری اور تاجر، بااختیار بھی بنے ہیں اور جس کی وجہ سے ملک نے بغیر نقدی والی معیشت کی جانب پیش قدمی کی ہے۔ بھارت کے ادائیگیوں کے اس نظام کو، بین الاقوامی سطح پر بھی مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور ابھی تک یہ نظام،اہم مارکیٹس سمیت 7 ملکوں، UAE، سنگاپور، بھوٹان، نیپال، سری لنکا، فرانس اور ماریشس میں اپنایا جاچکا ہے۔