September 11, 2024 9:51 AM

printer

UNGA   کے نو منتخبہ صدر  نے آب وہوا کی تبدیلی، بڑھتے ہوئے تنازعات اور پائیدار ترقی میں سست رفتاری جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے گہرے بین الاقوامی تعاون کے لیے کہا ہے

UN General Assembly

 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلیUNGA   کے نو منتخبہ صدر Philemon Yang  نے آب وہوا کی تبدیلی، بڑھتے ہوئے تنازعات اور پائیدار ترقی میں سست رفتاری جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے گہرے بین الاقوامی تعاون کے لیے کہا ہے۔ جناب  Yang نے یہ بات کَل نیویارک میں UNGA کے اُناسی ویں اجلاس میں، اپنے افتتاحی کلمات میں کہی۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ آب و ہوا کی تبدیلی، کُرہ ارض کو تباہ کر رہی ہے، جس سے بے شمار زندگیاں اور معاشرے خطرے سے دوچار ہیں۔ جناب Yang  نے دنیا کے مختلف علاقوں میں مسلح اور پُر تشدد تنازعات کا ذکر کیا اور ملکوں سے زور دے کر کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور نیز بین الاقوامی تعاون کے، اِس کے اصولوں سے تحریک حاصل کریں تاکہ ان معاملات سے نمٹا جا سکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں