مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ Udyam پورٹل پر ساڑھے پانچ کروڑ سے زیادہ MSME نے اندراج کرایا ہے۔ یہ پورٹل ایک آن لائن سسٹم ہے جس کے تحت بہت چھوٹے، چھوٹے اور اوسط کاروباری ادارے اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔ آج لوک سبھا میں ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے خزانے کے وزیر مملکت پنکج چودھری نے کہا کہ ملک ایک باضابطہ معیشت بننے کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ گزشتہ تین برس میں e-Shram پورٹل پر بھی 30 کروڑ 86 لاکھ ورکروں نے اندراج کرایا ہے۔ x
Site Admin | December 16, 2024 2:40 PM