ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 1, 2024 9:49 AM

printer

تین نئے فوجداری قوانین، آج سے لاگو ہوگئے ہیں۔

تین نئے فوجداری قوانین، بھارتیہ نیائے سنہتا 2023، بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا 2023 اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم 2023، آج سے لاگو ہوگئے ہیں۔ حکومت، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ لگاتار میٹنگ کر رہی ہے اور سبھی حکومتیں نئے فوجداری قوانین نافذ کرنے کے مقصد سے، ٹکنالوجی، صلاحیت سازی اور عوام میں بیداری لانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

پارلیمنٹ میں یہ بل پچھلے سال موسم سرما کے اجلاس میں منظور کئے گئے تھے۔ یہ نئے فوجداری قوانین، بھارتی شہریوں کو، بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اِن قوانین کا مقصد ہر ایک کو، مزید آسانی کے ساتھ انصاف اور مدد فراہم کرنا ہے۔ اِن تین نئے فوجداری قوانین کی اہم شقوں میں، واقعات کی آن لائن اطلاع، کسی بھی پولیس اسٹیشن میں FIR کا اندراج اور متاثرین کو FIR کی مفت نقل فراہم کیا جانا شامل ہے۔ اس کے علاوہ گرفتاری کی صورت میں اُس شخص کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اس صورتحال کے بارے میں اپنے کسی متعلقہ شخص کو اطلاع دے سکے۔ نئے قوانین میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات کو بھی خاص ترجیح دی گئی ہے، جس میں اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا، کہ FIR درج کئے جانے کے دو مہینے کے اندر اندر یہ تفتیش مکمل کرلی جائے۔ نئے فوجداری قوانین میں فورینسک ماہرین کیلئے بھی لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ شدید جرائم کی صورت میں جائے واقعہ پر پہنچے اور شواہد اکٹھا کریں۔ اب سَمن الیکٹرونک وسیلے سے بھی بھیجا جاسکتا ہے، تاکہ قانونی کارروائی میں تیزی لائی جاسکے، کاغذی کام کاج کو کم کیا جاسکے اور سبھی متعلقہ فریقوں کے مابین بھرپور  بات چیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

نئے فوجداری قوانین لاگو کرنے کیلئے پولیس اور تحقیقات کرنے والے افسران کی تربیت کی گئی ہے، تاکہ اس نظام کو بآسانی اختیار کیا جاسکے۔

خبروں کے بولیٹن، پروگراموں اور مذاکرات، نیز دور درشن و آکاشوانی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں سے، بحث ومباحثے اور تفصیلی تجزیئے پیش کئے گئے ہیں۔ عوامی بیداری کیلئے فلائرز، بات چیت کے پروگراموں، اطلاعات فراہم کرنے والی ویب سائٹس اور وزارتی سطح کے ویبینارس بھی منعقد کئے گئے۔ اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نصابات میں، ان نئے قوانین سے متعلق باب بھی شامل کئے گئے ہیں۔

چونکہ فوجداری قوانین میں، تحقیقات اور عدالتی کارروائی میں ٹیکنالوجی پر خاص توجہ دی گئی ہے، لہٰذا جرائم کا ریکارڈ رکھنے والے قومی بیورو (NCRB) نے، موجودہ فوجداری اور مجرموں کو پکڑنے کے نیٹ ورکس اور نظام CCTNS میں 23 ترامیم کی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن، تکنیکی تعلیم کی آل انڈیا کونسل اور CFIs، نیز ریاستوں اور مرکز کے   زیر انتظام علاقوں میں، سبھی اعلیٰ تعلیمی ادارے آج ایک روزہ سرگرمیاں انجام دیں گے، جن میں نئے فوجداری قوانین کی مختلف شقوں پر، گروپ مباحثے، ورکشاپس، سوال جواب کے پروگرام اور کوئز کا اہتمام کیا جائے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں