جاپان میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر Shigeru Ishiba ایک زبردست مقابلے میں اپنی پارٹی کی قیادت حاصل کرنے کے بعد، ملک کے وزیراعظم بننے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ جناب Ishiba سخت گیر قوم پسند لیڈر Sanae Takaichi کے خلاف صدارتی دوڑ میں 215 ووٹ حاصل کرنے کے بعد، فاتح کے طور پر اُبھرے ہیں جبکہ جناب Takaichi کو 194 ووٹ ملے تھے۔
یہ جاپان میں گزشتہ کئی دہائیوں میں قیادت کیلئے ہوئے سب سے غیرمتوقع انتخابات تھے جبکہ صدارتی دوڑ میں ریکارڈ تعداد میں 9 امیدوار شامل تھے۔ جناب Ishiba، اکتوبر میں پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کیے جانے کے بعد اگلے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔