July 29, 2024 2:38 PM

printer

Quad کے اشتراک سے  ہی بھارت-بحرالکاہل خطہ آزاد، کھلا، مستحکم، محفوظ اور خوشحالی کا امکان

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ Quad کے اشتراک سے ہی اِس بات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ بھارت-بحرالکاہل خطہ آزاد، کھلا، مستحکم، محفوظ اور خوشحال رہے۔ آج ٹوکیو میں Quad کی سربراہ میٹنگ کے آغاز پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبرملکوں نے عالمی سطح پر بہبود کے اقدامات کرنے کا جو عہد کیا ہے وہ اِس خطے سے باہر بھی مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اِس لیے یہ ضروری ہے کہ سیاسی مفاہمت مستحکم ہو، اقتصادی ساجھیداری کو فروغ حاصل ہو، تکنیکی اشتراک کو وسعت ملے اور عوام سے عوام کے رابطوں میں تیزی آئے۔

ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ اس میٹنگ سے یہ واضح پیغام ملنا چاہئے کہ Quad گروپ برقرار رہے گا اور مزید فروغ حاصل کرے گا۔ ٹوکیو میں Quad کے وزراء خارجہ کی میٹنگ میں ڈاکٹر جے شنکر کے ساتھ ساتھ جاپان، امریکہ اور آسٹریلیا کے وزراء خارجہ نے بھی شرکت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں