QS عالمی یونیورسٹی درجہ بندی-ایشیا 2025 میں 7 بھارتی اداروں نے سرفہرست 100 اداروں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ بھارت کی دو یونیورسٹیاں سرفہرست پچاس اداروں میں شامل ہیں۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی IIT دلی نے 44واں مقام حاصل کیا ہے۔ ایک بیان میں وزارت تعلیم نے کہاہے کہ درجہ بندی کا یہ ایڈیشن، براعظم ایشیا میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بھارت کی متاثر کن کارکردگی کو نمایاں کرتا ہے۔ IIT بامبے نے 48 واں مقام حاصل کیاہے جبکہ IIT مدراس، IIT کھڑک پور، IIT کانپور اور دلی یونیورسٹی کے علاوہ دیگر بھارتی ادارے سرفہرست 100 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شامل ہیں۔ اس سے تعلیم کے شعبے میں بھارت کی شاندار کارکردگی ظاہر ہوتی ہے۔
IITگوہاٹی،IIT رڑکی، جواہرلال نہرو یونیورسٹی،چنڈی گڑھ یونیورسٹی، UPES اور ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرفہرست 150 اداروں میں شامل ہیں۔ اِس درجہ بندی میں مشرقی، جنوبی، جنوب مشرقی اور وسطی ایشیا میں واقع 25 ملکوں کے 984 تعلیمی اداروں کا جائزہ لیاگیاہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے ماہر تعلیم ڈاکٹر سنت کمار چودھری نے کہا کہ تازہ ترین درجہ بندی میں بھارت، اداروں کی سب سے زیادہ تعداد کے ساتھ کھڑا ہے۔