ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 19, 2024 2:29 PM

printer

NIA نے دہشت گرد نیٹ ورک کیس میں خالصتانی دہشت گرد لکھبیر سنگھ سَندھو عرف لانڈا کے ایک قریبی ساتھی کو گرفتار کیا ہے جو مہلک ہتھیاروں کی سپلائی میں ملوث تھا

قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA نے، ایک بڑے دہشت گرد نیٹ ورک کیس میں، خالصتانی دہشت گرد لکھبیر سنگھ َسندھو، عرف لانڈا کے ایک قریبی ساتھی کو گرفتار کیا ہے، جو مہلک ہتھیاروں کی سپلائی میں ملوث تھا۔ NIA نے کل مدھیہ پردیش کے بدوانی ضلعے سے تعلق رکھنے والے بلجیت سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔NIA کے مطابق بلجیت سنگھ، پنجاب میں لانڈا کے ایجنٹس کو بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی سپلائی کرتا تھا۔ ان ہتھیاروں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال کیا جاتا تھا، جن میں تجارت پیشہ اور دیگر افراد سے، روپیہ پیسہ چھیننے کے معاملات بھی شامل ہیں۔NIA کی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ بلجیت سنگھ نے، خالصتانی دہشت گرد ستنام سنگھ ستّا کو بھی ہتھیار فراہم کئے تھے۔ NIA نے اسے پنجاب اور دیگر جگہوں پر تشدد آمیز سرگرمیاں انجام دے کر ملک کو غیر مستحکم بنانے کے لئے مختلف ممنوعہ خالصتانی دہشت گرد تنظیموں کی ایک بڑی سازش قرار دیا ہے۔ NIA نے بتایا کہ لانڈا اور ستّا دونوں کے بارے میں خیال ہے کہ یہ ملک میں دہشت پھیلانے کے لئے بیرون ملک سے اپنی کارروائیاں انجام دے رہے تھے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں