NEET-UG امتحان دینے والے اُن ایک ہزار 563 طلباء کا دوبارہ امتحان اِس مہینے کی 23 تاریخ کو ہوگا جنہیں امتحان میں Grace Marks یا تلافی کے طورپر نمبر دیئے گئے تھے۔
کَل جاری کئے گئے ایک نوٹیفکیشن میں امتحان کے انعقاد سے متعلق ایجنسی نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی ایک پبلک نوٹس جاری کرے گی اور E-mail کے ذریعے متعلقہ طلباء سے رابطہ قائم کرے گی تاکہ انہیں اِس سلسلے میں باضابطہ جانکاری مل سکے۔
امتحان کے انعقاد سے متعلق ایجنسی نے کہا ہے کہ ایجنسی کی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی رپورٹ پر سپریم کورٹ کے مشاہدے کے تناظر میں دوبارہ امتحان کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایک ہزار 563 طلباء کو جو Grace Marks یا تلافی کے طورپر جو نمبر دیئے گئے تھے، انہیں منسوخ کردیا گیا ہے۔
Site Admin | June 14, 2024 9:41 AM